دمشق۔ 29 جون (اے پی پی) شام کے متنازع صدر بشار الاسد نے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی الغوطہ میں مرج السلطان ہوائی ڈے پر تعینات شامی فوجیوں کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔ قبل ازیں وہ الغوطہ کے مقامات پر فوج کے زیرکنٹرول علاقوں میں اگلے مورچوں پر بھی گئے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اسد نے مرج السلطان اڈے پر اپنے وفادار فوجیوں کے ہمراہ ایک ایسے …
بشارالاسد کی الغوطہ میں شامی فوجیوں کے ساتھ افطاری

مزید خبریں
دمشق۔ 29 جون (اے پی پی) شام کے متنازع صدر بشار الاسد نے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی الغوطہ میں مرج السلطان ہوائی ڈے پر تعینات شامی فوجیوں کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔ قبل ازیں وہ الغوطہ کے مقامات پر فوج کے زیرکنٹرول علاقوں میں اگلے مورچوں پر بھی گئے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اسد نے مرج السلطان اڈے پر اپنے وفادار فوجیوں کے ہمراہ ایک ایسے وقت میں افطاری کی ہے جب مشرقی الغوطہ کے کئی دوسرے قصبے بالخصوص کفر بطنا، حموریہ، مسرابا، عربین اور حرستا میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی باشندے محاصرے کے نتیجے میں فاقہ کشی کی زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔ مرج السلطان ہوائی اڈہ مشرقی الغوطہ کے ان محاصرہ زدہ علاقوں سے محض چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔








