انقرہ ۔ 11 اگست (اے پی پی) ترکی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ انقرہ نے شام کے بحران کے حل سے متعلق اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ترک ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام میں عبوری مرحلے کے آغاز میں بشارالاسد کے کردار کو ممکنہ طور پر قبول کیا جا سکتا ہے مگر شام کے مستقبل میں اسد رجیم کا کوئی …
بشارالاسد کی رخصتی کے موقف پر قائم ہیں، ترکی

مزید خبریں
انقرہ ۔ 11 اگست (اے پی پی) ترکی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ انقرہ نے شام کے بحران کے حل سے متعلق اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ترک ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام میں عبوری مرحلے کے آغاز میں بشارالاسد کے کردار کو ممکنہ طور پر قبول کیا جا سکتا ہے مگر شام کے مستقبل میں اسد رجیم کا کوئی کردار قبول نہیں کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی بشارالاسد کی اقتدار سےعلاحدگی کا مطالبہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسدحکومت اپنی کارروائیوں کو وسعت دے کر وقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ترک ایوان صدر کے ترجمان نے کہا کہ ترکی اور روس نے باہم مل کر داعش اور کرد جنگجووں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔








