بشرٰی بی بی کا علاج جیل قواعد کے تحت ہورہا ہے،اگر زیادہ طبی سہولیات کی ضرورت ہے تو عدالت سے احکامات لائیں، مکمل سہولت مہیا کریں گے ،طارق فضل چوہدری
بشرٰی بی بی کا علاج جیل قواعد کے تحت ہورہا ہے،اگر زیادہ طبی سہولیات کی ضرورت ہے تو عدالت سے احکامات لائیں، مکمل سہولت مہیا کریں گے ،طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بشرٰی بی بی کا علاج جیل کے قواعد کے تحت ہورہا ہے،اگر اس سے زیادہ طبی سہولیات کی ضرورت ہے تو کورٹ سے احکامات لائیں، مکمل سہولت مہیا کریں گے ان کے علاج پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
جمعہ کو ایوان بالا میں بعض اراکین کی جانب سے بشری بی بی کے خرابی صحت اور علاج کے حوالے سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حکومت خواتین کی عزت و احترام کرتی ہے،بشری بی بی جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں،قیدیوں کا علاج جیل مینول کے تحت ہوتا ہے،بشری بی بی کو جب میڈیکل مسئلہ ہوا تو فوری علاج کی سہولت مہیا کی گئی۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بشری بی بی کو علاج معالجے کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اگر علاج معالجہ کیلئے جیل مینول سے زیادہ سہولیات درکار ہیں تو عدالتی احکامات لے آئیں، حکومت عملدرآمد کرے گی۔ایوان میں مشعال یوسفزئی،فوزیہ ارشد،ہمایوں مہمند نے یہ معاملہ اٹھایا اور تجویز دی کہ سینیٹ کی خواتین ارکان پر مشتمل ایک وفد اڈیالہ جیل بھیجا جائے جو صورتحال کا جائزہ لے۔








