راولپنڈی۔ 14 جنوری(اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بعض افراد پاک افواج کے نمائندے بن کر جعلی ٹیلی فون کالز کر رہے ہیں، ان سے محتاط رہا جائے، عوامی آگاہی کے لیے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد پاک افواج کے نمائندے بن کر لوگوں کو …
بعض افراد پاک افواج کے نمائندے بن کر جعلی ٹیلی فون کالز کر رہے ہیں، ان سے محتاط رہا جائے، ترجمان آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 14 جنوری(اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بعض افراد پاک افواج کے نمائندے بن کر جعلی ٹیلی فون کالز کر رہے ہیں، ان سے محتاط رہا جائے، عوامی آگاہی کے لیے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد پاک افواج کے نمائندے بن کر لوگوں کو ٹیلی فون کالز کررہے ہیں جس میں مردم شماری کی معلومات کے بہانے ان کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات اور شناختی کارڈ نمبر پوچھا جا رہا ہے۔ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ایسے جعلسازوں سے ہوشیار رہیں، پاکستان کی مسلح افواج کے نمائندوں کی جانب سے ایسا کوئی ٹیلیفونک رابطہ نہیں کیا جارہا۔








