اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے کام کیا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخاب سے آئندہ عام انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مشاہد اﷲ خان نے کہا …
بعض غیر جمہوری قوتوں نے جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سینٹ انتخابات میں غیر منصفانہ اقدامات کئے ،وفاقی وزیر مشاہد اﷲ خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے کام کیا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخاب سے آئندہ عام انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ بعض غیر جمہوری قوتوں نے ملک میں جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سینٹ کے انتخابات میں غیر منصفانہ اقدامات کئے جو ایک نامناسب رجحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں منعقد ہونے والے عام، ضمنی اور دیگر انتخابات میں غیر سیاسی طاقتیں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی ہیں لیکن وہ اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔








