اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ بلاول بھٹو نے فیصل راٹھور کو ہدایت کی کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنا آپ کی …
بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔
بلاول بھٹو نے فیصل راٹھور کو ہدایت کی کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، انہیں مسائل کو ذمہ داری اور خوش اسلوبی کے ساتھ حل کریں، عوامی سطح پر رابطوں کو مزید بڑھائیں تاکہ آزاد جموں و کشمیر کے حقیقی مسائل سے مسلسل آگاہی حاصل رہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنی نامزدگی پر پی پی پی قیادت سے اظہار تشکرکیا۔








