بلاول بھٹو زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ بھارتی پراکسی دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا صفایا کرنے کے لیے پوری قوم متحد اور پرعزم ہے۔ منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ بھارتی پراکسی دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا صفایا کرنے کے لیے پوری قوم متحد اور پرعزم ہے۔

منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو ان کے غیرمتزلزل عزم و حوصلے پر سلام پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ آپریشنز میں سرغنہ عالم محسود سمیت 15 بھارتی پراکسی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا بڑی کامیابی ہے۔ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلیے سکیورٹی فورسز کی "عزمِ استحکام” مہم کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی پراکسی دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا صفایا کرنے کے لیے پوری قوم متحد اور پرعزم ہے۔