بلاول بھٹو زرداری کی رکن قومی اسمبلی اعجاز جھکرانی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت

بلاول بھٹو زرداری کی رکن قومی اسمبلی اعجاز جھکرانی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت

لاڑکانہ۔ 13 اپریل (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جیکب آباد میں رکن قومی اسمبلی اعجاز جھکرانی سے ان کے والد میر احمد نواز عرف بابل خان جکھرانی کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے سابق ایم این اے بابل خان جھکرانی کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں خالد خان جھکرانی اور آزاد جاکھرانی سے بھی اظہار افسوس کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی ممتاز جھکرانی سمیت تمام لواحقین سے بابل خان جکھرانی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی میر احمد نواز عرف بابل خان جھکرانی کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لئے صبرِ و جمیل کی دعا کی۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو اور سندھ اسمبلی کے اسپیکر اویس قادر شاہ نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو، صوبائی وزیر سعید غنی، شیر محمد مغیری اور دیگر نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔