بلاول بھٹو زرداری کے پاپا کے خلاف نیب نے عدالتوں میں بدعنوانی کے ریفرنس فائل کئے ہیں، وہ سیاسی انتقام کے کارڈ کے پیچھے چھپنا بند کریں، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے پاپا کے خلاف نیب نے عدالتوں میں بدعنوانی کے ریفرنس فائل کئے ہیں، سیاسی انتقام کے کارڈ کے پیچھے چھپنا بند کریں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری امپورٹڈ لیڈر ہیں، ان کیلئے مقامی قوانین میں …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے پاپا کے خلاف نیب نے عدالتوں میں بدعنوانی کے ریفرنس فائل کئے ہیں، سیاسی انتقام کے کارڈ کے پیچھے چھپنا بند کریں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری امپورٹڈ لیڈر ہیں، ان کیلئے مقامی قوانین میں بعض اسباق موجود ہیں، ان کے پاپا کے خلاف نیب نے عدالتوں میں بدعنوانی کے ریفرنس فائل کئے ہیں، عدالتوں نے ان کی 265 کے، کی درخواست مسترد کر دی ہے، وہ قانون سے بھاگ رہے ہیں، مجھے ان کے خلاف الزامات بتانے پر مجبور نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کے کارڈ کے پیچھے چھپنا بند کریں، پاکستانی عوام بالخصوص سندھ کے عوام ان کے جرائم کا شکار ہوئے ہیں جنہیں دہائیوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا سندھ کے معاونین خصوصی اور مشیروں نے اپنے اثاثے سامنے لائے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ وفاقی حکومت کے مشیر اور معاونین خصوصی اپنے اثاثے ظاہر کر چکے ہیں۔