بلغاریہ کے ٹینس سٹار گریگور دیمتروف کا اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

کیلیفورنیا۔6مارچ (اے پی پی):بلغاریہ کے نامور ٹینس سٹارگریگور دیمتروف اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ای ایس پی این کے مطابق 34سالہ بلغارین ٹینس سٹار گریگور دیمتروف نے مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی ٹیرنس اتمانے کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے …

کیلیفورنیا۔6مارچ (اے پی پی):بلغاریہ کے نامور ٹینس سٹارگریگور دیمتروف اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ای ایس پی این کے مطابق 34سالہ بلغارین ٹینس سٹار گریگور دیمتروف نے مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی ٹیرنس اتمانے کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

جمعے کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 34سالہ بلغارین ٹینس سٹار گریگور دمتروف نے عمدہ پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی ٹیرنس اتمانے کو4-6، 7-5 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں فاتح سٹارگریگور دیمتروف کا مقابلہ ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز سے ہوگا۔