بلوچستان، نامعلوم مسلح افراد نے مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس سے اتار کر14افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

کوئٹہ۔ 18 اپریل (اے پی پی) بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافربس پر سوار14افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اورماڑہ سے 35کلو میٹر دور نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بسوں کو روک کر ان میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد14مسافروں کو نیچے اتار کر ہاتھ باندھ …

کوئٹہ۔ 18 اپریل (اے پی پی) بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافربس پر سوار14افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اورماڑہ سے 35کلو میٹر دور نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بسوں کو روک کر ان میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد14مسافروں کو نیچے اتار کر ہاتھ باندھ کر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔ نعشوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ مقتولین کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Leave a Reply