کوئٹہ۔ 09 مئی (اے پی پی):وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان کا وجود خطے میں امن کا نشان ہے، بلوچستان بھر میں معرکہ حق کا دن تہوار کے طور پر بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے،پاک فوج کو دشمن کے ناپاک جارحیت پرفوری جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ معرکہ حق سے جڑی …
بلوچستان بھر میں معرکہ حق کا دن تہوار کے طور پر بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے،وزیر داخلہ بلوچستان

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 مئی (اے پی پی):وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان کا وجود خطے میں امن کا نشان ہے، بلوچستان بھر میں معرکہ حق کا دن تہوار کے طور پر بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے،پاک فوج کو دشمن کے ناپاک جارحیت پرفوری جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ معرکہ حق سے جڑی پیش رفت محض ایک علامتی کامیابی نہیں ایک تاریخی موڑ ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں اور بروقت فیصلوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ پوری قوم بالخصوص بلوچستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بھارت نے ناجائز طور پر پاکستان پر جارحیت کی تاہم پاک فوج نے دشمن کو منہ طور جواب دیکر پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، میرضیاء لانگو نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہےملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔








