بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن، اختر محمد روڈ، میر احمد خان روڈ اور فقیر محمد روڈ پر متفرق کھانے پینے کے مراکز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 بیکنگ یونٹس کو جرمانہ کیا
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن، اختر محمد روڈ، میر احمد خان روڈ پر متفرق کھانے پینے کے مراکز کے خلاف کارروائی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 14 جولائی (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن، اختر محمد روڈ، میر احمد خان روڈ اور فقیر محمد روڈ پر متفرق کھانے پینے کے مراکز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 بیکنگ یونٹس کو جرمانہ کیا۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق بیکنگ یونٹس کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، بیکری آئٹمز کو پیک کرنے میں کیمیکل پرنٹڈ پیپر اخبار کے استعمال، اشیا پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری ظاہر نہ کرنے، زنگ آلود و لیکچ شدہ مکسنگ مشنری، اشیاکی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ پر ایکشن لیا گیا، جبکہ شہریوں کو ملاوٹ شدہ اور غیر صحت بخش دودھ/ دہی فروخت کی روک تھام کے لئے بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم کی متعدد ملک شاپس کی چیکنگ کرکے کوئٹہ کے بنگلزئی سٹاپ، رند گڑھ، مندوخیل آباد اور مشرقی بائی پاس پر 1 دودھ فروش کے خلاف ایکشن لیکرجرمانہ کردیا، ملک شاپس سے ملک سیمپلز لےکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے دودھ میں پانی مکس کرنے پر 1 دودھ فروش کے خلاف ایکشن لیا گیا جبکہ 3 ملک شاپس کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔








