بلوچستان کے جنوبی اضلاع کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر اسد عمرکا عمائدین سے خطاب

تربت۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، نیشنل گرڈ سے 47 ہزار گھرانوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ جمعہ کو بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا …

تربت۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، نیشنل گرڈ سے 47 ہزار گھرانوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ جمعہ کو بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان کے جنوبی اضلاع کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، تین ہزار گھرانوں تک بجلی پہنچائی جائے گی، نیشنل گرڈ سے 47 ہزار گھرانوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کے ایل پی جی کی فراہمی کا ایک مربوط نظام لایا جا رہا ہے جو لوگ صاحب استطاعت نہیں ہیں ان کے لیے احساس پروگرام کے تحت گیس کی فراہمی کے لئے سبسڈی دی جائے گی، ابتدائی طور پر 15 فیصد سبسڈی دی جائے گی اور اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی کے لئے 16 ڈیم بنائے جائیں گے، ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی ان سے سیراب ہوگی، دو لاکھ 30 ہزار آف گرڈ گھرانوں کو مختلف دیگر ذرائع سے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔