بلوچستان کے نئے مالی سال کے دوران صوبائی آمدنی کو 170ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف تجویز

بلوچستان کے نئے مالی سال کے دوران صوبائی آمدنی کو 170ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف تجویز کیاگیاہے

کوئٹہ۔ 17 جون (اے پی پی):بلوچستان کے نئے مالی سال کے دوران صوبائی آمدنی کو 170ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف تجویز کیاگیاہے ۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال2026-27ء کے دوران صوبے کی آمدنی کو 170ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف تجویز کیاگیاہے۔

صوبے میں جاری اخراجات کو انتہائی ضروریات کے مطابق محدود رکھاگیاہے تاکہ صوبائی وسائل کواہم ترقیاتی اور ترجیحی منصوبوں پر صرف کیاجاسکے۔