اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سیاسی اشتراک کی طرف مصالحانہ طرز عمل کو فروغ دیا ہے، وزیراعظم عمران خان سے آج کی ملاقات میں بلوچستان کے مسائل کو حل سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی جس وزیر اعظم نے اپنے ہر ممکن تعاون کی دہانی کرائی ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ …
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال کا ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو
اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سیاسی اشتراک کی طرف مصالحانہ طرز عمل کو فروغ دیا ہے، وزیراعظم عمران خان سے آج کی ملاقات میں بلوچستان کے مسائل کو حل سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی جس وزیر اعظم نے اپنے ہر ممکن تعاون کی دہانی کرائی ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب مثبت اور جامع ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے بعد ”اے پی پی“ سے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سوچ انتہائی مثبت ہے، امید ہے تحریک انصاف پاکستان کو ترقی کے سفر پر گامزن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف فیڈریشن پر یقین رکھتی ہے، ہمیں امید ہے کہ فیڈریشن کا جو کردار ہوتا ہے، تحریک انصاف کی حکومت اسے بھرپور انداز میں نبھائے گی۔









