بندرگاہی مزدوروں کی فلاح و تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر بحری امور کا یوم مزدور کے موقع پر پیغام

بندرگاہی مزدوروں کی فلاح و تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر بحری امور کا یوم مزدور کے موقع پر پیغام

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ بندرگاہی مزدوروں کی فلاح و تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، مزدور بندرگاہی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور سہولیات میں اضافہ حکومتی پالیسی کا حصہ ہے۔

جمعہ کو یومِ مزدور کے موقع پر پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور سہولیات میں اضافہ حکومتی پالیسی کا حصہ ہے اورمزدوروں کے بہتر معیارِ زندگی کے لیے ٹھوس اقدامات جاری ہی۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پورٹ ورکرز کی تربیت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ کراچی پورٹ پر سینیٹری ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے لیے جدید طبی سہولیات اور سالانہ ہیلتھ چیک اپ پروگرام جاری ہے، بندرگاہی نظام میں بہتری سے مزدوروں کے معیارِ زندگی میں مزید اضافہ ہوگا۔