بنوں،اکرام خان درانی کے قافلے کے نزدیک دھماکہ ،5افرادجاں بحق،35زخمی اکرم خان درانی محفوظ رہے،زخمی طبی امدادکیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال بنوں منتقل ،10زخمیوں کی حالت تشویشناک،گورنراورنگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت بنوں ۔13 جولائی (اے پی پی)جے یوآئی (ف)کے مرکزی رہنماءاکرم خان درانی کے قافلے کے نزدیک بم دھماکے کے نتیجے میں دوبچوں سمیت پانچ افرادجاں بحق اورچارپولیس اہلکاروں اوردوخواتین سمیت 35افرادزخمی ہوگئے تاہم اکرم خان درانی اس واقعے میں محفو ظ …
بنوں،اکرام خان درانی کے قافلے کے نزدیک دھماکہ ،5افرادجاں بحق،35زخمی
بنوں،اکرام خان درانی کے قافلے کے نزدیک دھماکہ ،5افرادجاں بحق،35زخمی
اکرم خان درانی محفوظ رہے،زخمی طبی امدادکیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال بنوں منتقل ،10زخمیوں کی حالت تشویشناک،گورنراورنگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت
بنوں ۔13 جولائی (اے پی پی)جے یوآئی (ف)کے مرکزی رہنماءاکرم خان درانی کے قافلے کے نزدیک بم دھماکے کے نتیجے میں دوبچوں سمیت پانچ افرادجاں بحق اورچارپولیس اہلکاروں اوردوخواتین سمیت 35افرادزخمی ہوگئے تاہم اکرم خان درانی اس واقعے میں محفو ظ رہے۔پولیس کے مطابق جے یوآئی (ف)کے مرکزی رہنماءاورسابق وفاقی وزیراکرم خان درانی جمعہ کے روزتھانہ حویدبنوں کی حدودمیں ایک انتخابی جلسے میں شرکت کے بعد کارکنوں کے ہمراہ قافلے کی شکل میں جاررہے تھے کہ راستے میں سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بم زورداردھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے سے گاڑیوں اورقریبی دکانات کوبھی نقصان پہنچا،زخمیوں کوطبی امدادکیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال بنوں منتقل کردیاگیاجہاں پر10زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ریجنل پولیس افیسربنوں کریم خان نے بتایاکہ بم موٹرسائیکل میں نصب کیاگیاتھااوردھماکے میں تقریباً 8کلوگرام بارودی مواداستعمال کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اس بم دھماکے کاٹارگٹ اکرم خان درانی تھے تاہم وہ محفوظ رہے ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ جلسہ گاہ سے 50میٹرکے فاصلہ پرہوااورجلسہ گاہ کے اطراف 40پولیس اہلکارتعینات تھے۔









