بنوں ،دوا غوارہ پل کو بم سے اڑانے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ،دوسرا زخمی حالت میں فرار

پشاور۔ 18 نومبر (اے پی پی):بنوں میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ہو گئی، دوا غوارہ پل کو بم سے اڑانے کے دوران ایک دہشت گرد موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ بنوں پولیس تر جمان کے مطابق دوا غوارہ پل کے قریب دہشتگرد نے پل کو اُڑانے کی نیت سے آئی ای ڈی نصب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جو نصب …

پشاور۔ 18 نومبر (اے پی پی):بنوں میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ہو گئی، دوا غوارہ پل کو بم سے اڑانے کے دوران ایک دہشت گرد موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

بنوں پولیس تر جمان کے مطابق دوا غوارہ پل کے قریب دہشتگرد نے پل کو اُڑانے کی نیت سے آئی ای ڈی نصب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جو نصب کرتے وقت دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی زخمی حالت میں آبادی کی جانب روپوش ہو گیا۔

پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کر رہی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ زخمی دہشتگرد کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔