بنوں کے تھانہ ڈومیل پولیس نے پیر کو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی
بنوں ، بدنام منشیات فروش گرفتار، منشیات اور پستول برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 25 مئی (اے پی پی):بنوں کے تھانہ ڈومیل پولیس نے پیر کو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی سربراہی میں بنوں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ ڈومیل عصمت اللہ خان نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دوران گشت بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم اکرام اللہ عرف مجونی ولد گل ولی جان سکنہ عیدل خیل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 547 گرام چرس، 21 گرام آئس اور ایک پستول 30 بور برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈومیل میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔بنوں پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔








