بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی خصوصی شرکت
بنگلا دیش ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ کی شاندارتقریب،کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی خصوصی شرکت

مزید خبریں
ڈھاکہ۔22جون (اے پی پی):بنگلا دیش ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ کی شاندارتقریب میں کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی نے خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے خصوصی دعوت پر کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں دیگر ممالک کے سینئر عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کہنا تھا کہ نوجوان کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت میرے لئے انتہائی خوشی کا باعث ہے ۔کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی نے کہا کہ پاکستان اوربنگلہ دیش ہمیشہ بھائی چارے، دوستی اور باہمی احترام کے رشتے میں جڑے رہیں گے، بنگلہ دیش بہت خوبصورت ملک ہے اورمجھے یہاں جس خلوص اور اپنائیت کا احساس ہوا اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس محنت اورلگن سے جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں کیونکہ مستقبل میں کامیابی علم اورتکنیکی برتری پر منحصرہے۔ کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی اعتماد، پیشہ وارانہ روابط اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کی مظہر ہے۔








