ڈھاکہ۔20نومبر (اے پی پی):بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے ملک میں نگراں حکومت کا نظام بحال کر دیا اور اس پر عملدرآمد کی ٹائم لائن بھی طے کر دی ہے ۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے اپیلٹ ڈویژن نے ایک نئے فیصلے کے ذریعے نگراں حکومت کے نظام کو بحال کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ انتظام 14ویں قومی پارلیمانی انتخابات سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ …
بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے ملک میں نگراں حکومت کا نظام بحال کر دیا

مزید خبریں
ڈھاکہ۔20نومبر (اے پی پی):بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے ملک میں نگراں حکومت کا نظام بحال کر دیا اور اس پر عملدرآمد کی ٹائم لائن بھی طے کر دی ہے ۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے اپیلٹ ڈویژن نے ایک نئے فیصلے کے ذریعے نگراں حکومت کے نظام کو بحال کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ انتظام 14ویں قومی پارلیمانی انتخابات سے نافذ العمل ہوگا۔
یہ فیصلہ جمعرات کو چیف جسٹس ڈاکٹر سید رفعت احمد کی سربراہی میں اپیلٹ ڈویژن کے سات رکنی بنچ نے 2011 کے نظام کو ختم کرنے کے فیصلے پر تفصیلی سیاسی اور عدالتی نظرثانی کے بعد سنایا۔بینچ کےدیگر ارکان میں جسٹس محمد اشفاق الاسلام، جسٹس زبیر الرحمان چوہدری، جسٹس محمد رضا الحق، جسٹس ایس ایم امداد الحق، جسٹس اے کے ایم اسدالزمان اور جسٹس فرح محبوب شامل ہیں۔
فیصلے میں نگران حکومت کے نظام کے مرحلہ وار نفاذ کی وضاحت کی گئی جس میں کہا گیاہے کہ یہ نظام ملک میں ہونے والے آئندہ انتخابات پر قائم نہیں کیا جائے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش میں اس سے قبل 1996، 2001 اور 2008 میں قومی پارلیمانی انتخابات نگران حکومت کے نظام کے تحت کرائے گئے تھے جبکہ 1991 کے قومی انتخابات سیاسی اتفاق رائے سے قائم ہونے والی عبوری حکومت کے تحت ہوئے تھے۔








