بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان انڈر 19 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ (کل) کھیلا جائے گا

پوچیفسٹروم ۔ 4 فروری (اے پی پی) بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 13 ویں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ (کل) جمعرات کو پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں دونوں ٹیمیں پوچیفسٹروم پہنچ چکی ہیں اور میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جیسی تاشکوف کی قیادت میں میدان …

پوچیفسٹروم ۔ 4 فروری (اے پی پی) بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 13 ویں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ (کل) جمعرات کو پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں دونوں ٹیمیں پوچیفسٹروم پہنچ چکی ہیں اور میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جیسی تاشکوف کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بنگلہ دیشی کی کمان اکبر علی سنبھالیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ حاصل کی تھی جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے ہرا کر میگا ایونٹ کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیمی فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے سیمی فائنل میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے اور شائقین کرکٹ کا اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی گی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان چیمپئن کا فیصلہ 9 فروری کو ہوگا۔