ڈھاکہ۔19اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 21 اکتوبر کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے ون ڈ ے میچ …
بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا
ڈھاکہ۔19اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 21 اکتوبر کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے ون ڈ ے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف ایک 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جو بنگلہ دیش کی ٹیم نے جیت لیا تھا۔بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 21 اکتوبر کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو مہدی حسن مرزا لیڈ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو شائی ہوپ لیڈ کریں گے دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔تینوں ون ڈے میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 27 اکتوبر کو پہلے میچ سے ہوگااور بقیہ میچز بالترتیب 29 اور 31 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز ایم اے عزیزسٹیڈیم،چٹوگرام میں کھیلے جائیں گے۔








