بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی کی بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول امان الحق سے ملاقات

ڈھاکہ۔3جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے اتوار کو بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول امان الحق سے ملاقات کی اور وزارت خارجہ کے لیے اسلامی خطاطی کے آرٹ ورک کا تحفہ پیش کیا۔

ہائی کمشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خطاطی مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاکستانی خطاط اصغر علی نے کی ہے۔چیف آف پروٹوکول نے پاکستانی ہائی کمیشن کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ فن پارے کو وزارت خارجہ میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔