بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی۔21اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ، میچ میں ٹاس صبح ساڑھے 9بجے ہونا تھا مگر راولپنڈی میں صبح سویرے موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس دوپہر 2بجے ہوا۔کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

راولپنڈی۔21اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ،

میچ میں ٹاس صبح ساڑھے 9بجے ہونا تھا مگر راولپنڈی میں صبح سویرے موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس دوپہر 2بجے ہوا۔کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں ۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود ، سعود شکیل ، عبداللہ شفیق ، بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی ، محمد علی ، نسیم شاہ ، صائم ایوب ، سلمان علی آغا اور خرم شہزاد شامل ہیں، بنگلہ دیش کی فائنل الیون میں کپتان نجم الحسین شانتو ، شادمان اسلام ، ذاکر حسن ، مومن الحق ، مشفق الرحیم ، شکیب الحسن ، لٹن داس ، مہدی حسن میراز ، شریف الاسلام ، حسن محمود اور ناہید رانا شامل ہیں ۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، واضح رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے