نئی دہلی ۔28جون (اے پی پی):بھارتی ریاست کرناٹک میں منی بس گنے سے لدے کھڑے ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار 13 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق یہ حادثہ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے شمال مغرب میں تقریباً 326 کلومیٹر کے فاصلے پر ہاویری ضلع کے بیاڈگی تعلقہ میں گنڈےنہلی کراس کے قریب پیش آیا۔ بس میں کل 17 افراد …
بھارت، بس کی کھڑے ٹرک سے ٹکر، 13 افراد ہلاک ، 4 زخمی

مزید خبریں
نئی دہلی ۔28جون (اے پی پی):بھارتی ریاست کرناٹک میں منی بس گنے سے لدے کھڑے ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار 13 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق یہ حادثہ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے شمال مغرب میں تقریباً 326 کلومیٹر کے فاصلے پر ہاویری ضلع کے بیاڈگی تعلقہ میں گنڈےنہلی کراس کے قریب پیش آیا۔ بس میں کل 17 افراد سوار تھے جو مندر میں پوجا کے بعد گھر جا رہے تھے۔ حادثے کے نتیجہ میں 11 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ حادثے میں 4 افراد زخمی ہو ئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سات خواتین، چار مرد، ایک لڑکی اور ایک بچہ شامل ہے ، نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔








