اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے حالیہ بیان کو جنوبی ایشاءمیں سلامتی کی صورت حال کو خراب کرنے کے مترادف قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اس قسم کا غیر ذمہ دارانہ بیان خطے کی سلامتی کے حوالے سے انتہائی خطرناک ہے ،انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کسی …
بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا حالیہ بیان جنوبی ایشاءمیں سلامتی کی صورت حال کو خراب کرنے کے مترادف ہے ، وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے حالیہ بیان کو جنوبی ایشاءمیں سلامتی کی صورت حال کو خراب کرنے کے مترادف قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اس قسم کا غیر ذمہ دارانہ بیان خطے کی سلامتی کے حوالے سے انتہائی خطرناک ہے ،انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کسی بھی غیر ذمہ دارانہ بیان سے وہ چنگاری بھڑک سکتی ہے جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کواس قسم کے بیانات کا فوری نوٹس لینا چاہئیے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بھرپور ساکھ کی حامل جوہری طاقت ہے اور یہ صلاحیت پاکستان کے دفاع کی سب سے بڑی ضمانت ہے ،انہوں نے کہا کہ اسی جوہری طاقت کی بدولت پاکستان بھارت کے مقابلے میں قابل بھروسہ دفاعی صلاحیت قائم رکھے ہوئے ہے جس کی بدولت پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کے نتیجے کا بھارت کو بھی بخوبی اندازہ ہے ۔








