اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے حالات کو کشیدہ کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بڑھتی جارحیت کسی بڑے تصادم کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، چند رپورٹس کے مطابق بھارت ایل …
بھارتی جارحیت کسی بڑے تصادم کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے حالات کو کشیدہ کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بڑھتی جارحیت کسی بڑے تصادم کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، چند رپورٹس کے مطابق بھارت ایل او سی پر ٹینک شکن مزائل نصب کر رہا ہے جو کہ خطے میں جنگی کیفیت کو ہوا دینے کے مترادف ہے ۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے عالمی برادری سے بھارت کی جانب سے جارحیت پر مبنی ان اقدامات کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایسے انتہائی اقدامات خطے کے امن کے لیے انتہائی خطرناک ہیں ۔








