بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس میں پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں اپنا دوسرا جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس میں پاکستان نے منگل کو عالمی عدالت انصاف میں اپنا دوسرا جواب جمع کرا دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی امور کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فریحہ بگٹی نے عالمی عدالت انصاف میں جواب جمع کرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس میں پاکستان نے منگل کو عالمی عدالت انصاف میں اپنا دوسرا جواب جمع کرا دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی امور کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فریحہ بگٹی نے عالمی عدالت انصاف میں جواب جمع کرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر ہیگ میں پاکستانی سفارتخانہ سے ایک آفیسر وسیم شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں