سرےنگر ۔ 05جون(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آزادی پسند قیادت کے درمیان اتحاد سے سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے لہذا س نے حریت رہنماﺅں کی گرفتاری اور غیر قانونی نظر بندی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں دس برس کے لیے بھی جیل جانا پڑا ، پھر بھی وہ …
بھارتی حکومت آزادی پسند قیادت کے درمیان اتحاد سے سخت بوکھلاہٹ کا شکارہے، یاسین ملک کی گرفتاری سے قبل پریس کانفرنس
سرےنگر ۔ 05جون(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آزادی پسند قیادت کے درمیان اتحاد سے سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے لہذا س نے حریت رہنماﺅں کی گرفتاری اور غیر قانونی نظر بندی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں دس برس کے لیے بھی جیل جانا پڑا ، پھر بھی وہ آزادی پسند تنظیموں کے درمیان مزید اتحاد کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزادی پسندرہنماﺅں کے خلاف پابندیوں پر بھارتی حکومت اور قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غنڈہ گردی قرار دیا ۔









