لال پور ۔ 21 اگست (اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سرمائی دارالحکومت ناگ پور کے ضلع وداربھا میں زرعی خسارے کے باعث جولائی اور اگست کے مہینوں میں 120 کسانون نے خود کشی کر لی ۔ریاستی حکومت کے مطابق خود کشی کرنے والے کسانوں کی اکثریت کا تعلق یوتمال امرتوی اکولہ بلدھنہ واثم اور واردھا جیسے علاقوں سے ہے ۔اس سلسلے کا آغاز2001 ءمیں ھوا جس کے بعد …
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع وداربھا میں دو ماہ کے دوران 120 کسانون کی خود کشی

مزید خبریں
لال پور ۔ 21 اگست (اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سرمائی دارالحکومت ناگ پور کے ضلع وداربھا میں زرعی خسارے کے باعث جولائی اور اگست کے مہینوں میں 120 کسانون نے خود کشی کر لی ۔ریاستی حکومت کے مطابق خود کشی کرنے والے کسانوں کی اکثریت کا تعلق یوتمال امرتوی اکولہ بلدھنہ واثم اور واردھا جیسے علاقوں سے ہے ۔اس سلسلے کا آغاز2001 ءمیں ھوا جس کے بعد جولائی 2017ءمیں 86کسانوں نے اور اگست میں43 کسانوں نے خودکشی کی ۔ایک اندازے کے متابق 50 فی صد خودکشیوں کی وجہ زرعی خسارے کو بتایا جا رھا ھے ۔اس سال اب تک خودکشیوںکے 697 واقعات رونما ہو چکے ھیں جن میں سے257 کی وجہ خشک سالی اور دیگر قدرتی آفات کو قرار دیا گیا ہے جبکہ باقی 185 اموات کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔








