بھارتی فضائی کمپنی انڈیگوکے آپریشنز ہزاروں پروازوں کی معطلی کے بعدبحال

نئی دہلی۔10دسمبر (اے پی پی):بھارتی فضائی کمپنی انڈیگونےاعلان کیا ہے کہ اس کے آپریشنز میں آنے والا حالیہ تعطل مکمل طور پر ختم ہوگیا اور کئی ہزار پروازوں کی معطلی کے بعد ازسر نو پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق انڈیگوکے فضائی آپریشن میں یہ تعطل پائلٹس کے لیے نئی ریسٹ پالیسی کی وجہ سے شروع ہوا تھا، کمپنی نے اطلاع دی ہے کہ اب ہماری …

نئی دہلی۔10دسمبر (اے پی پی):بھارتی فضائی کمپنی انڈیگونےاعلان کیا ہے کہ اس کے آپریشنز میں آنے والا حالیہ تعطل مکمل طور پر ختم ہوگیا اور کئی ہزار پروازوں کی معطلی کے بعد ازسر نو پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق انڈیگوکے فضائی آپریشن میں یہ تعطل پائلٹس کے لیے نئی ریسٹ پالیسی کی وجہ سے شروع ہوا تھا، کمپنی نے اطلاع دی ہے کہ اب ہماری تمام پروازوں کی شیڈول کے مطابق آمدو رفت شروع ہو گئی ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز 1800 پروازیں اپنی منازل کی طرف روانہ ہوئیں، جبکہ آج بدھ کو 1900 پروازیں اپنے آپریشنز مکمل کریں گی۔

دوسری جانب بھارت کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ انڈیگو اپنی پروازوں میں 5 فیصد کمی کرے جب تک کہ انڈیگو اپنے شیڈول کے مطابق اپنی مستعدی کو ثابت نہ کر سکی ۔فضائی کمپنی سے متعلق پائلٹس کے آرام کے دورانیے میں تبدیلی کے قوانین گزشتہ ماہ سے نافذ العمل کیے گئے تھے تاکہ فضائی کمپنی کے انڈر ریسٹ پائلٹ حادثات کا ذریعہ نہ بنیں اور مسافروں کے جان و مال محفوظ رہے۔

بھارت کے سول ایوی ایشن کے وزیر رام موہن نائیڈو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پروازوں سے متعلق ڈیوٹی چارٹس کے قواعد پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نےپارلیمان کو بتایا کہ ایک جامع تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ فضائی پروازوں میں اتنا بڑا تعطل کیوں آیا تھا۔وزیر سول ایوی ایشن نے کہا کہ مسافروں کا پروازوں کے دوران تحفظ ہماری ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔