بھارتی فوجیوں نے ترال میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

سرینگر ۔ 05 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ترال میں ہافو نازنین پورہ کے مقام پر ایک پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے …

سرینگر ۔ 05 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ترال میں ہافو نازنین پورہ کے مقام پر ایک پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان عسکریت پسند تھے جو ایک جھڑپ میں مارے گئے۔قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے کے دوران ایک بھارتی پولیس اہلکار ہلاک جبکہ میجر سمیت متعدد بھارتی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply