بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ 4خواتین اور 12بچوں سمیت 74کشمیریوں کو شہیدکیا،گھروں میںداخل ہو90 خواتین کی بے حرمتی کی

سرینگر ۔ یکم اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں74بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاجن میں سے 4خواتین اور 12بچے بھی شامل ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سےپیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین افراد کو جعلی مقابلے میں جبکہ 60شہریوں کو سوگواران پر اندھادھند فائرنگ کر …

سرینگر ۔ یکم اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں74بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاجن میں سے 4خواتین اور 12بچے بھی شامل ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سےپیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین افراد کو جعلی مقابلے میں جبکہ 60شہریوں کو سوگواران پر اندھادھند فائرنگ کر کے شہید کیاگیا۔ گزشتہ ماہ ہونے والی شہادتوں کے نتیجے میں 3خواتین بیوہ اور 8بچے یتیم ہو گئے۔مقبوضہ علاقے میںبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پرپیلٹ گن اور آنسوگیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد کشمیری شدیدزخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران 605شہریوں جن میں بیشتر نوجوان شامل تھے کو گرفتار کیاگیا ۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ گھروں میں زبردستی داخل ہو کر کم سےکم90 خواتین کی بے حرمتیاں کیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply