بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر سیز فائر لائن کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر جنڈروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہید جبکہ 8 سالہ بچی زخمی ہو گئی،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 27 اپریل (اے پی پی) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر جنڈروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہید جبکہ 8 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے صبح لائن آف کنٹرول …

راولپنڈی ۔ 27 اپریل (اے پی پی) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر جنڈروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہید جبکہ 8 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے صبح لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ اور جنڈروٹ سیکٹر پر سیز فائر لائن خلاف ورزیاں کیں، بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کےلئے قریبی صحت مرکز منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ 2015ءمیں بھارت نے جنگ بندی کی248 خلاف ورزیاں کیں جس میں 39 شہری شہید اور 152 زخمی ہوئے، 2016ءمیں بھارت نے 382 خلاف ورزیاں کیں جس میں 46 شہری شہید اور 150 زخمی ہوئے، 2017ءمیں بھارت نے جنگ بندی معاہدے کی 1881 خلاف ورزیاں کیں جس میں 53 شہری شہید اور 256 زخمی ہوئے، 2018ءمیں ایل او سی پر بھارت نے سیز فائر لائن کی 3038 خلاف ورزیاں کیں جس میں 58 شہری شہید اور 319 زخمی ہوئے۔ گذشتہ 6 سالوں کے دوران 2019ءمیں سب سے زیادہ جنگ بندی معاہدے کی بھارت نے3351 خلاف ورزیاں کیں جس میں 52 افراد شہید اور 261 زخمی ہوئے ۔ 2020ءمیں بھی امن کا دشمن بھارت اور مودی سرکار مذموم عزائم جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں دنیا کی توجہ سیفران ٹیرروم کی جانب مبذول کرائی۔ سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کے دوران بھارت نے ہیوی آرٹلری کا استعمال کیا، بھارت میں نرریندر مودی کو اقتدار ملنے سے اب تک سیفران دہشت گردی انتہاءکو پہنچ چکی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف وزیوں کا ریکارڈ بد سے بدتر ہوچکا ہے۔