بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر راولا کوٹ، رکھ چکری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ’ پاک فوج کے 2افسر زخمی ہوگئے’ آئی ایس پی آر

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول( ایل او سی) پر راولا کوٹ، رکھ چکری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں پاک فوج کے 2افسر زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کیڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج نے …

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول( ایل او سی) پر راولا کوٹ، رکھ چکری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں پاک فوج کے 2افسر زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کیڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج نے پاکستانی چیک پوسٹ پر مارٹر گولے فائر کئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 افسر زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے راولا کوٹ اور رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کاموثر جواب دیا ۔