بھارتی فوج کی راولاکوٹ سیکٹر نیزاپیر کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ

راولپنڈی۔4 فروری(اے پی پی ) بھارتی فوج کی راولاکوٹ سیکٹر نیزا پیر کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شہری شہید اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں پر بھر پور جوابی کارروائی کی جہاں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا …

راولپنڈی۔4 فروری(اے پی پی ) بھارتی فوج کی راولاکوٹ سیکٹر نیزا پیر کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شہری شہید اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں پر بھر پور جوابی کارروائی کی جہاں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔