راولپنڈی ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرکوٹ کٹیرہ سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجہ میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او …
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرکوٹ کٹیرہ سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ‘ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا‘پاک فوج کی مو ثر جوابی کارروائی سے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا‘ آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرکوٹ کٹیرہ سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجہ میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی کی اس خلاف ورزی کے نتیجہ میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا، 34 سالہ شہید نائیک دل فراز کا تعلق مظفر آبادکے گاﺅں پنجکوٹ سے تھا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے بھارتی فوج کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔








