راولپنڈی ۔ 26 اپریل (اے پی پی) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے2 شہریوں کو شہید اور 2شہریوں کو زخمی کر دیا،پا ک فوج نے بروقت اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن …
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ،2 شہری شہید اور 2شہری زخمی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 26 اپریل (اے پی پی) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے2 شہریوں کو شہید اور 2شہریوں کو زخمی کر دیا،پا ک فوج نے بروقت اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر گاو¿ں براملہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج نے خود کار ہتھیاروں کی مدد سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے مارٹرز اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا استعمال بھی کیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری شہید اور دو زخمی ہوئے۔








