راولپنڈی۔ 12 جولائی (اے پی پی)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چیکری سیکٹر پر جنگ بندی معاہدے (سی ایف وی)کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلااشتعال فائرنگ سے بزرگ خاتون زخمی ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل افتخار بابر کے ٹویٹ کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج …
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے رکھ چیکری سیکٹر پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی‘ ایک مرتبہ پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلااشتعال فائرنگ سے بزرگ خاتون زخمی ہوگئی‘ آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 12 جولائی (اے پی پی)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چیکری سیکٹر پر جنگ بندی معاہدے (سی ایف وی)کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلااشتعال فائرنگ سے بزرگ خاتون زخمی ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل افتخار بابر کے ٹویٹ کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور اور موثرجواب دیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے 2020 میں اب تک 1643 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جاچکیں ہیں۔








