سرینگر ۔ 17 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںآزادی پسند رہنماﺅںاور تنظیموںنے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان کو کشمیری عوام کے خلاف براہ راست اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے اقوام عالم سے اس کا سخت نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت فورم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںجنرل بپن راوت کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل …
بھارتی فوج کے سربراہ کا بیان کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ ہے

مزید خبریں
سرینگر ۔ 17 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںآزادی پسند رہنماﺅںاور تنظیموںنے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان کو کشمیری عوام کے خلاف براہ راست اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے اقوام عالم سے اس کا سخت نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت فورم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںجنرل بپن راوت کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتےہوئے اسے کشمیر کے اصل حالات سے عدم واقفیت اور زمینی حقائق سے دانستہ انحراف پر مبنی قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری نوجوانوں نے نہ تو شوقیہ طور بندوق اٹھارکھی ہے اور نہ یہاں کی نوجوان نسل کسی جنون میں آکر مظاہرے کررہی ہے بلکہ یہ ا±س ظلم و جبر کا ردعمل ہے جو بھارت کی جانب سے گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلسل اس قوم پر ڈھایا جارہا ہے اور خود کشمیری قوم کیلئے کشمیر کی سرزمین تنگ کی جارہی ہے۔








