بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے، یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں ہے،پلوامہ واقعے میں بھارت نے ناصرف منہ کی کھائی بلکہ پوری دنیا میں ہزیمت بھی اٹھائی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل افتخار بابر نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے، یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں ہے،پلوامہ واقعے میں بھارت نے ناصرف منہ کی کھائی بلکہ پوری دنیا میں ہزیمت بھی اٹھائی، دشمن کے جہاز جو بارود پاکستان کے عوام پر گرانے آئے تھے وہ …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل افتخار بابر نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے، یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں ہے،پلوامہ واقعے میں بھارت نے ناصرف منہ کی کھائی بلکہ پوری دنیا میں ہزیمت بھی اٹھائی، دشمن کے جہاز جو بارود پاکستان کے عوام پر گرانے آئے تھے وہ خالی پہاڑوں پر پھینک کر چلے گئے،پاکستان نے اعلانیہ ہندوستان کو دن کی روشنی میں جواب دیا، دشمن کے 2 جہاز گرائے، پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا، اللہ کی نصرت سے ہمیں ہندوستان کے خلاف واضح فتح نصیب ہوئی اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا، پاکستان کی فتح کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا۔ وہ جمعرات کو آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ریکارڈ کی درستگی ہے، گزشتہ روز ایک بیان دیا گیا جس میں تاریخ کو مسخ کرنے کی بات کی گئی۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بروقت جواب میں دشمن کے عزائم ناکام بنا دیئے ، افواج پاکستان نے قوم کے عزم و ہمت کے عین مطابق دشمن کو سبق سیکھانے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے اس فیصلے میں تمام سول اور ملٹری انتظامیہ یکجا تھی اور پاکستان نے بھارت کو دن کی روشنی میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب کارروائی کےنتیجے میں نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ بھارت کے دو جنگی جہاز بھی مار گرائے اور ونگ کمانڈ ابھی نند کو گرفتار کرلیا گیا ، دشمن ساری کارروائی کے دوران اتنا خوفزدہ ہوا کہ بدحواسی اور عجلت میں اپنے ہی ہیلی کاپٹر اور جوانوں کو مار گرایا اور اللہ کی نصرت سے ہمیں دشمن کے خلاف واضح برتری حاصل ہوئی، اس کامیابی سے ناصرف بھارت کی کھوکھلی قلعی دنیا کے سامنے کھل گئی بلکہ پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوا اور مسلح افواج سرخرو ہوئی، پاکستان کی فتح کو دنیا نے تسلیم کیا بلکہ خود بھارتی قیادت نے اس شکست کا جواز رافیل طیاروں کی عدم دستیابی پر ڈال دیا۔