بھارتی پولیس نے سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر لیا

سرینگر۔ 29 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کوجمعہ کے روز سرینگر میں گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نظر بند ی کے باوجوداپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور جامع مسجد سرینگرکیطرف مارچ کی …

سرینگر۔ 29 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کوجمعہ کے روز سرینگر میں گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نظر بند ی کے باوجوداپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور جامع مسجد سرینگرکیطرف مارچ کی کوشش کی۔سید علی گیلانی کو گرفتار کے بعد سرینگر کے ہمہامہ جبکہ میر واعظ کو نگین تھانے میں نظر بند کیا گیا۔ جامع مسجد کی طرف مارچ کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے بھارتی فورسز کی طرف سے حالیہ انتفادہ کے دوران نہتے کشمیریوں کے بڑھتے ہوئے قتل عام کے خلاف دی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply