اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ہفتہ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر ڈنہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق 18اگست کوکنٹرول لائن پرڈنہ سیکٹر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں موجی گاﺅںکا 65 سالہ …
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی، بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر ڈنہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان کا شدید احتجاج

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ہفتہ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر ڈنہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق 18اگست کوکنٹرول لائن پرڈنہ سیکٹر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں موجی گاﺅںکا 65 سالہ ذوالفقار ولد محبوب شہید جبکہ چھ سالہ اعجاز ولد سفیر زخمی ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ انکے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔








