بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (سارک و جنوبی ایشیائ) نے بدھ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارت کی جانب …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (سارک و جنوبی ایشیائ) نے بدھ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارت کی جانب سے18 جولائی کو باروہ اور تاندر سیکٹرز میںایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا، اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

Leave a Reply