اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرآہلو والہ کو جمعرات کو دوبارہ دفتر خارجہ میں طلب کرکے بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر گوروف آہلو والہ کو جمعرات کو دوبارہ دفتر خارجہ طلب …
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دوبارہ دفتر خارجہ طلبی، کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرآہلو والہ کو جمعرات کو دوبارہ دفتر خارجہ میں طلب کرکے بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر گوروف آہلو والہ کو جمعرات کو دوبارہ دفتر خارجہ طلب کیا اور 31 جولائی کو بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ بھارتی فورسز کی جانب سے نوسیری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں بےگناہ خاتون بسمہ دختر غلام مرتضیٰ شہید جبکہ خاتون اور بچے سمیت دیگر 6 شہری زخمی ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر شہری آبادی کو مارٹر اور خودکار ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانستہ طور پر شہریوں کو نشانہ بنانا افسوسناک اور انسانی وقار اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔









