اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) بھارتی ہائی کمیشن نے اجمیر شریف کے عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانیوں کو ابھی تک ویزے جاری نہیں کئے۔ وزارت مذہبی امور سے جاری ایک بیان کے مطابق ہر سال 500 پاکستانی زائرین حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت جاتے ہیں۔ رواں سال عرس کی تقریبات 19 مارچ سے 29 مارچ تک اجمیر …
بھارتی ہائی کمیشن نے اجمیر شریف کے عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانیوں کو ابھی تک ویزے جاری نہیں کئے، وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) بھارتی ہائی کمیشن نے اجمیر شریف کے عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانیوں کو ابھی تک ویزے جاری نہیں کئے۔ وزارت مذہبی امور سے جاری ایک بیان کے مطابق ہر سال 500 پاکستانی زائرین حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت جاتے ہیں۔ رواں سال عرس کی تقریبات 19 مارچ سے 29 مارچ تک اجمیر شریف میں منعقد ہوں گی۔ اس حوالہ سے 500 پاکستانی زائرین نے وزارت مذہبی امور میں درخواستیں جمع کرائی ہیں تاہم ابھی تک بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے ویزوں کے اجراءمیں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ حکومت اس سلسلہ میں بھارتی حکومت کے ساتھ معاملہ کے حل کیلئے مکمل رابطہ میں ہے۔ انہوں نے زائرین سے کہا کہ وہ وزارت کی اجازت کے بعد بغیر بھارت کے دورہ پر نہ جائیں۔ پاکستان اور بھارت دونوں کے زائرین 1974ءکے معاہدہ کے تحت ایک دوسرے کے ملکوں میں اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے جاتے ہیں۔








