بھارت ، سرکاری بس کی ٹکر سے 6افراد ہلاک ،40زخمی

نئی دہلی ۔10دسمبر (اے پی پی):بھارت کے شہر ممبئی میں سرکاری بس کی ٹکر سے 6افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ بھارت کے شہر ممبئی میں پیر کی رات کو سرکاری بس نے متعدد گاڑیوں اور پیدل افراد کو ٹکر مار دی جس سے 6 افراد ہلاک ا ور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ حادثہ امبیڈکر …

نئی دہلی ۔10دسمبر (اے پی پی):بھارت کے شہر ممبئی میں سرکاری بس کی ٹکر سے 6افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ بھارت کے شہر ممبئی میں پیر کی رات کو سرکاری بس نے متعدد گاڑیوں اور پیدل افراد کو ٹکر مار دی جس سے 6 افراد ہلاک ا ور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ۔

حادثہ امبیڈکر نگر علاقہ میں پیش آیا۔ زخمیو ں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث اموات میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کی جا ری ہیں۔