بھارت ، ممبئی میں بس کی زد میں آ کر دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک ، آٹھ زخمی

نئی دہلی۔30دسمبر (اے پی پی):بھارت کے شہر ممبئی میں بس کی زد میں آ کر دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ پیر کی رات 10 بج کر 5 منٹ پر بھانڈوپ کے مصروف ریلوے سٹیشن روڈ پر پیش آیا۔ پولیس …

نئی دہلی۔30دسمبر (اے پی پی):بھارت کے شہر ممبئی میں بس کی زد میں آ کر دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ پیر کی رات 10 بج کر 5 منٹ پر بھانڈوپ کے مصروف ریلوے سٹیشن روڈ پر پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں